اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں فلسطینی عوام کی مستقل خودمختاری کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کی دوسری کمیٹی میں جی 77 اور چین کے صدر کی حیثیت سے اظہار خیال کیا۔ گروپ نے مشرقی یروشلم اور مقبوضہ شامی گولان میں شامی عوام سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقتصادی ترقی کی کوششوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے لیے اپنی غیر متزلزل اور غیر واضح حمایت کا اعادہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق قونصلر عمران خان نے پاکستان کی جانب سے گروپ آف 77 کی نمائندگی کی۔ گروپ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی طرز عمل کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے سماجی اور معاشی حالات کے مزید زوال کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا، جس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی سرزمین پر قابض کے طور پر مسلسل نوآبادیات شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا۔گروپ نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی املاک کی ضبطی، اسرائیلی بستیوں اور دیوار کی تعمیر اور توسیع، فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، بڑے پیمانے پر بے دخلی اور فلسطینی شہریوں کی جبری بے گھری اور الحاق کے تمام اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر روکے‘ فلسطینی املاک ضبط نہ کرے: پاکستانی قونصلر
Oct 19, 2022