ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلادیش کی حکومت نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے بالی وڈ کی مشہور رقاصہ نورا فتیحی کا شو ملتوی کر دیا۔ نورا فتیحی کو 18 نومبر کو ڈھاکا میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنا تھی اور پرفارم بھی کرنا تھا۔ بنگلہ دیش کی وزارت ثقافت نے 17 اکتوبر کو نورا فتیحی کے شو کو ملتوی کر دیا اور کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بچانے کیلئے اداکارہ کا شو کینسل کیا تاکہ انہیں ڈالرز میں ادائیگی نہ کی جا سکے۔
بنگلادیش نے زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کر دیا
Oct 19, 2022