لال حویلی قبضہ واگزار کرانے کا نوٹس  عدالت نے کارروائی روک دی


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے لال حویلی سمیت 7یونٹس کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے متروکہ وقف املاک کی جانب سے  شیخ رشید احمد اور ان کے بھائی کوجاری بے دخلی کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست منظورکرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے اور متروکہ وقف املاک کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق مقررہ مدت میں اپیل داخل کرنے تک درخواست گزاروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ عدالتی احکامات پہلے سے زیر سماعت اس کیس پر اثر انداز نہیں ہوں گے، جس کے لئے پہلے ہی24اکتوبر کی تاریخ مقرر ہے۔ لہٰذا اس درخواست اور اس پر ہونے والے آرڈرز کو مین کیس کا حصہ بنایا جائے گا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ 24اکتوبر کو مین کیس کے ساتھ اس پر تفصیلی بحث کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...