بلدیاتی انتخابات پنجاب حکومت کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان خوش آئند: حمزہ 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمشن کے پنجاب حکومت کے خلاف ریفرنس بھیجنے کے اعلان پر حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ ریفرنس بھیجنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔ پنجاب حکومت آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروانے میں غیر سنجیدہ ہے۔ ماضی یاد دلاتے ہوئے سابق وزیراعلی نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی 58 ہزار منتخب نمائندوں کو بیک جنبش قلم گھر بھیج دیا تھا جبکہ ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا بلدیاتی قانون بنایا۔ تحریک انصاف نے دوبارہ آتے ہی اسے پھر سے متنازعہ قانون سے بدل دیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہی نہیں چاہتی۔ تحریک انصاف متنازعہ ای وی ایمز پر مشکوک الیکشن کرانا چاہتی ہے۔ حمزہ شہباز نے مطالبہ کیا پنجاب میں ہمارے بنائے ہوئے متوازن قانون کو بحال کر کے فوری بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...