شا ہکام فلائی اوور کا افتتاح ، شہباز ہماری حکومت غیر مستحکم کرنے میں مصروف سپریم کورٹ جا رہے ہیں : پرویزالہی 


لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ  پرویز الٰہی نے شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ کومنصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ شاہکام چوک فلائی اوور سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی اور وقت کی بچت ہوگی۔ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 4 ارب 23 کروڑ روپے لگایا گیا اور منصوبے میں 31 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی گئی ہے۔ پرویز الٰہی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہبازشریف جب سے وزیراعظم بنے ہیں، وہ ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔ضمنی الیکشن کا رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ضمنی انتخابات کے رزلٹ سے شہباز شریف اوروفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔(ن) لیگ اورپی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے کرنا کیا ہے اورانشا ئ￿  اللہ انہیں سمجھ آئے گی بھی نہیں۔ ن لیگ خود بھی قبضہ گروپ ہے اور بندے بھی قبضہ گروپ کے رکھے ہوئے ہیں۔(ن) لیگ گندم پر بھی سیاست کررہی ہے۔ سیاست اپنی جگہ لیکن شہباز شریف کی پنجاب کے عوام سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔وفاقی حکومت نے پنجاب کے سوا تمام صوبوں کو گندم دی۔وفاق نے سندھ کو گندم دی، ہم نے اجازت مانگی لیکن پھر بھی پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی۔وفاقی حکومت نہ خود گندم پنجاب کو دے رہی ہے اورنہ ہی ہمیں امپورٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے170ار ب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں اوروفاقی حکومت یہ بھی روک کر بیٹھی ہے۔ ن لیگ والے پنجاب سے کھلی دشمنی کررہے ہیں اوران حالات میں یہ کس منہ سے پنجاب کے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں؟۔ہم وفاقی حکومت کے رویے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔شہباز شریف نے دیگر فلاحی منصوبوں سمیت المبارک سینٹر کو بھی بند کر دیا۔ شاہکام چوک سے ملحقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ پوسٹ اورریسکیو1122 سینٹر بنائیں گے۔پٹرولنگ پوسٹ اورریسکیو1122 سینٹر بنانے کے پیسے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے لیں گے۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سیوریج نہیں ڈالتیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اشتہار دینے سے قبل اپنی سکیموں میں سیوریج، سڑکیں اوردیگر ضروری سہولتیں کی فراہمی یقینی بنائیں۔ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز بھیجے جائیں گے کہ و ہ تعمیرات سے قبل سیوریج اوردیگر سہولتیں فراہم کریں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اس ضمن میں ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں۔جو سوسائٹیزعمل نہیں کریں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔سوسائٹیز والے جن سے پیسے کما رہے ہیں، انہیں سہولتیں بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی سہولت کیلئے اراضی ٹرانسفر فیس میں سو فیصد کمی کر دی ہے۔ٹرانسفر فیس میں کمی سے پراپرٹی کے کاروبار میں بہتری آرہی ہے۔عمران خان کے ویژن کے مطابق روڈا اور سی بی ڈی کے پراجیکٹس پر کام شروع ہے۔بے ہنگم ٹریفک اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لاہور کا ماسٹر پلان منظورکر لیا ہے۔لاہورشہر کے اندر انڈر گراؤنڈسفر کی سہولت کاپراجیکٹ لیکر آئیں گے۔یہ پراجیکٹ لاہورکے شہریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہوگا۔ میرے گزشتہ دور میں انڈرگراؤنڈ پراجیکٹ پر کام شروع ہوالیکن شہبازشریف نے اسے بھی روک دیا۔ سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال نے اورکہا کہ شہبازشریف نے لاہور کو کنکریٹ کے شہر میں بدل کراس کے حسن کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ پرویز الٰہی نے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر محمداقبال چودھری،جنرل سیکرٹری عمر شریف، نائب صدر جمیل شیخ، سیکرٹری فنانس محمد رمضان اور سیکرٹری اطلاعات رانا عرفان کو مبارک باد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن