وزیراعلی سندھ نے بلدیاتی ترمیمی مسودہ کی منظوری دیدی

Oct 19, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی ترمیمی مسودہ کی منظور ی دے دی۔مجوزہ ترامیم بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ ہوں گی۔ بل کی ترامیم فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے سندھ حکومت نے گورنر سندھ کو آرڈیننس ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بل میں مزید ترامیم کرکے مسودہ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔بلدیاتی ترامیمی بل کے تحت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین میئر کراچی ہوگا،مجوزہ ترامیم بل کے مطابق حیدرآباد ،سکھر لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکے چیئرمین ان شہروں کے میئر ہونگے۔میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ایکس آفیشیو چیئرمین بھی ہوگاجبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں میئر کراچی کو نمائندگی دی جائیگی۔ توقع ہے کہ ،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی قانون کا آرڈیننس چند روز میں ہی گورنر کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوجائیگا۔ سندھ میں پہلی مرتبہ صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا فارمولا بھی تبدیل کیا گیا ہے،صوبائی فنانس کمیشن میں یوسی چیئرمین،ٹاؤن کمیٹی چیئرمین اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کا چیئرمین بھی شامل ہے۔ میئر کے حلف اٹھانے کے30روز میں صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیاجائیگا، صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ فارمولے میں ٹیکس وصولی کو بھی بنیاد بنایاگیاہے،قابل تقسیم صوبائی محاصل پول سے10فیصد فنڈ ٹیکس وصولی کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں