زرداری لیگ کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دےنگے‘ سردار عبدالرحیم


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ زرداری لیگ بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع مکمل طور پر کھنڈر بن چکے ہیں ، ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے ، لوکل باڈیز کے ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر
 ناکام ہوچکے ہیں ، سالانہ اربوں روپے ہڑپ کیے جاتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کرانے سے بھاگنا چاہتی ہے ، جمہوریت کے دعویدار پیپلزپارٹی عوام کا جمہوری حق چھیننا چاہتی ہے ، کبھی برساتوں اور سیلاب کا اور کبھی امن امان کا بہانہ بناکر انتخابات ملتوی کروا دیے جاتے ہیں ، لیکن جمہوریت پسند قوتیں غیر جمہوری پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دے گی ۔ سردار عبدالر حیم نے کہا کہ زرداری لیگ کے گٹھ جوڑ سے الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرکے کراچی اور عوام کے ساتھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
 سردار عبدالرحیم

ای پیپر دی نیشن