کراچی(نیوز رپورٹر)محسن پاکستان ‘ مسلم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شخصیت پر انکشافات سے بھرپور کتاب ”ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور کہوٹہ پر خودکش حملے “ شائع ہوگئی ہے اس کتاب کا مقدمہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد زبیری نے تحریر کیا ہے اہم بات یہ ہے کہ جلیس سلاسل نے یہ کتاب محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حکم پر لکھی ہے اور تحقیقی حقائق سے تصدیق کیلئے لا تعداد حوالہ جات سے مزین کیا ہے اس طرح یہ ایک تاریخی کتاب بن گئی ہے۔
عالمگیر خان کا کوآرڈینیٹر طلحہ شیخ چل بسا
کراچی (نیوز رپورٹر) سچل کے علاقے ملک سوسائٹی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کا کوآرڈینیٹر طلحہ شیخ نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او سچل مظہر اعوان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ 7 اکتوبر کی صبح پیش آیا تھا ، مقتول طلحہ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ایک ملزم آیا اور اس نے ایک ہی فائر کیا جو کہ طلحہ کے پیٹ میں لگا جس سے اس کا گردہ شدید متاثر ہوا تھا جبکہ طلحہ سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی تھی۔مظہر اعوان نے بتایا کہ طلحہ شیخ کا آپریشن ہوگیا تھا اور اس کی حالت خطرے سے باہر تھی لیکن اس دوران اسے ڈینگی بھی ہوگیا تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
عالمگیر خان