کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ نائب صدر اعظم خان لوہانی نے کہا کہ کل بھی مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبول ترین بڑی سیاسی جماعت تھی اور آج بھی ہے۔ کچھ لوگ اس خوش فہمی میں تھے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے۔ اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے آئین اور قانون میں واضح ہے کہ آرمی چیف سمیت دیگر عہدوں پر تقرری وزریراعظم کا دستوری اختیار ہے نوازشریف کا پاکستان واپس آنا پاکستانی قوم کے مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے فارن فنڈڈ فتنے کی دھونس، دھمکی اور ڈکٹیشن پر نہیں
ہوگی،اقتدار سے محروم شخص قومی اداروں کو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنارہا ہے،پاک فوج کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم، فوج میں بغاوت کے بیانات اور حوصلہ افزائی جیسے اقدامات ملک دشمنی کے مترادف ہیں جن سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹاجائے گا حکومت، اداروں اور عوام کا اتفاق ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیداکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ معیشت کو پٹڑی سے اتارنے اور وسائل کی متاثرین سیلاب تک رسائی کے عمل کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ برسر اقتدار آکر ملک اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے موٹر وے میٹرو بسیں، کسانوں ،مزدوروں، ملازمین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کی بہتری فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔
اعظم لوہانی
اقتدار سے محروم شخص قومی اداروں کو سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنارہا ‘ اسکی حوصلہ افزائی ملک دشمنی کے مترادف ہے
Oct 19, 2022