جناح اسپتال میں گائنی یونٹ 9بی فعال ‘ عذرا پیچوہو نے افتتاح کیا

Oct 19, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جناح اسپتال کے گائنی یونٹ 9 بی کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول ، پارلیمانی سیکریرٹری قاسم سومرو، سربراہ شعبہ گائنی ڈاکٹر نگہت شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ ڈاکٹر نگہت کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ وہ پرائیویٹ سیکٹر چھوڑ کر جناح آئیں ہیں ، شعبہ گائنی کے نئے یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر نگہت ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال اب بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ دوسری جانب سربراہ گائنی یونٹ 9 بی ڈاکٹر نگہت شاہ کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں بہت زیادہ قابل ڈاکٹر ہیں جبکہ اس نئے یونٹ کو ہم نے پروفیسر ڈاکٹر شیریں بھٹا کے نام کیا ہے۔ ڈاکٹر نگہت شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حمل و زچگی کو بہترین بنانے کے لیے بہتر سے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔
عذرا پیچوہو

مزیدخبریں