کرملک سیاسی،معاشی طور پر بحران در بحرانوں کا شکار ہے،محمد حسین محنتی 

Oct 19, 2022


اچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک سیاسی،معاشی طور پر بحران در بحرانوں کا شکار ہے،اندرونی وبیرونی قرضوں کی وجہ سے آج بچہ بچہ قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، بڑے پیمانے پر امدادی سامان اور نقد فنڈ ملنے کے باوجود حکمران سیلاب زدگان کیلئے فوٹوسیشن اور بیانات کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرسکے ہیں، پانی کے قدرتی راستوں پر قبضہ کرکے سندھ کے دیہات کو ڈبودیا گیا، آج سندھ میں کچے مکانات تباہ اور اسی فیصد فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،گذشتہ 52سالوں سے سندھ پر حکمرانی کرنے والی پارٹی نے ”روٹی، کپڑا اور مکان“ کا نعرہ لگایا لیکن آج سندھ کے لوگوں کے مکان ٹوٹ چکے، روٹی دینے والا کوئی نہیں اور بدن پر کپڑوں کی جگہ چیتھڑے موجود ہیں، کراچی سمیت چند بڑے شہروں کو چھوڑ کر باقی پورا سندھ ڈوبا ہوا ہے، بڑی شاہراہیں ابھی تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جبکہ خیرپورناتھن شاہ،میہڑ،جھڈو میں ابھی تک پانی کھڑا ہے،حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے رکھ دی ہیں، سندھ کے حکمرانوں کو مزید اقتدار میں رہنے کیلئے کوئی جواز نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کراچی بار کے صدر اشفاق گلال نے محمد حسین محنتی کو اجرک کا تحفہ اور سید شاہ علی ایڈووکیٹ نے گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر کراچی بار کے صدر اشفاق گلال، نائب صدر فرید احمد،اسلامک لائزر موومنٹ کے جنرل سیکریٹری سید نجم الحسن اور عائشہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ اسلامک لائزر موومنٹ کراچی کے نائب صدر شعاع النبی ایڈووکیٹ،سید شاہد علی سمیت دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔
محنتی
امریکی صدر کا بیان قومی سلامتی کاری ضرب ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شرمطلق امریکا وطن عزیز پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہا،دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت روز اول سے یہود وہنود کے آنکھوں میں کھٹک رہی ہے، امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے، موجودہ حکمرانوں نے امریکی صدر کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہ دیکر کمزوری اور غلامی کا ثبوت دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنی مملکت کی فکر کریں، ہیرو شیمااور ناگاساکی پر ایٹم بم گراکر اسے صفحہ ہستی سے مٹانے والے پاکستانی ایٹم بم کیلئے پریشان ہیں۔ وہ امریکا جہاں انسانی حقوق کی پامالی اورکمزور ملکوں پر حملے اور مداخلت روز کا معلوم بن چکی ہے، گھر گھر موجودبھاری ہتھیار آئے روز مختلف امریکی اسکولوں میں دہشت گردی کے حملوں میں استعمال ہوتے ہیں درجنوں شہری بے گناہ مارے جاتے ہیں لیکن امریکی صدر کو پھر فکر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی پڑی ہے۔ پاکستان کے غیور عوام اپنی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان پرپاکستانی حکومت کی جانب سے ردعمل 22کروڑغیرت مند پاکستانیوں کے امنگوں کا ترجمان ثابت نہیں ہوا۔ ایسے غلامانہ رویئے نے قوم کو مایوس کیا ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس

مزیدخبریں