اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ چالاکی کے سوا کچھ نہیں ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ساڑھے تین سال اپوزیشن انتخابات کا مطالبہ کرتی رہی ،نیازی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔ چھ سات ماہ گذر چکے ،باقی وقت بھی نیازی کو صبر کرنا پڑے گا ۔صبر نہیں کرے گا تو تلملاتا ہی رہے گا ۔قومی قیادت کا وقت پر انتخابات کا فیصلہ تباہ حال معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری تھا ۔ دھاندلی کے ذریعے مسلط ہونے والا اب صاف شفاف کا انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مجرے کرانے والا دوسروں کو مجرم کہتا ہے ،شرم آنی چاہئے ۔ اہم تعیناتی بارے حکومت آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کے پابند ہیں ،ایک ذہنی مریض کے دبا میں نہیں آئیں گے ۔ اہم تعیناتی کو اپنا چیف آفیسر سمجھ رکھا ہے کہ کبھی شہباز گل تو کبھی شبلی فراز ۔