میہڑ میں نکاسی آب نہ ہونے سے تعفن اٹھنے لگا، 3 دن میں 5 افراد چل بسے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 71 ہوگئی، علاقے میں خوف و ہراس


میہڑ( نامہ نگار) میہڑ میں سیلاب متاثرین میں بیماریوں کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ 3 دن میں 5 افراد گیسٹرو اور بخار سے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میہڑ تحصیل میں سیلاب کی تباہی کے بعد روڈ۔راستوں اور بندوں پر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے سیلاب متاثرین کو انتظامیہ نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔ ڈیڑھ ماہ گذرنے کے باوجود بھی علاقے سے سیلابی پانی دیہاتوں میں کھڑاہے۔ سیلاب متاثرین میں بھوک اور افلاس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔ اور تا حال تک بیماریوں پر کنٹرول نہیں ہو سکا ہے۔ اور نہ ہی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے ۔جبکہ 3 دن کے دوران گیسٹرو۔ملیریا اور تیز بخار کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیلاب زدہ فرید آباد کے گاﺅں بیتل کی 5 سالہ بچی مسکان بنت نذیر احمد چانڈیو۔گاﺅں سید پور کا حاجی محمد علی چانڈیو۔گاوں فیض محمد دریانی کا 60 سالہ عورت مسمات شانی زوجہ مٹھن چانڈیو۔گاوں رحم علی کھوسو کا 8 سالہ بچہ سمیر علی ولد سدہیرکھوسو اور فرید آباد کے علاقے کی 7 سالہ بچی رفیعہ بنت ہمت علی خاصخیلی۔ گیسٹرو۔ ملیریا اور تیز بخار کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ نکاسی آب نہ ہونے سے تعفن اٹھنے لگا۔دوسری طرف سیلاب متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سیلابی پانی کی نکاسی کی جائے اور ٹینٹ راشن دیئے جائیں اس کے علاوہ میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں۔
میہڑ/متاثرین ہلاکتیں
میرپورخاص ( بیورورپورٹ) بارشوں کے بعد شہر کی صفائی و ستھرائی کی بدترین صورتحال اور مضر صحت پانی کے استعمال کے بعد تیزی سے پھیلنے والے وبائی امراض بالخصوص ڈینگی،ملیریا، ٹائیفائیڈ اور خارش الرجی کے امراض میں مبتلاءعوام کیلئے جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فا¶نڈیشن میرپورخاص کے تحت مہر سنیما چوک احمدانی کالونی میں مفت موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ میں ڈیڑھ سو سے زائد مریض مرد و خواتین اور بچوں کا ماہر ڈاکٹر محمد عمران انصاری نے طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں دوائیاں مفت مہیا کی گئیں میڈیکل کیمپ میں پچاس سے زائد مریضوں کے ڈینگی،ملیریا سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ مفت کئے گئے۔اس موقع صدر الخدمت میرپورخاص نادر خان، جماعت اسلامی میرپورخاص کے ڈپٹی سیکرٹری محمد اکرم شیخ، یوسی 11 کے ناظم محمد راحیل شیخ دیگر رضاکار ندیم غوری،نبیل مسعود، عدنان آرائیں، ملک راحیل غوری،محمد رشید بھی موجود تھے۔اس موقع پر الخدمت کے صدر نادر خان نے کہا کہ الخدمت فا¶نڈیشن کا عوام کی بلا امتیاز خدمت کا سفر انشاءاللہ جاری رہے گا شہر اور مضافات کے دیگر علاقوں میں فری موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد مسلسل جاری رکھا جائے گا مخیر حضرات آگے بڑھیں اور الخدمت کے انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن میں تعاون کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
بیماریاں/الخدمت سرگرمیاں

ای پیپر دی نیشن