طوباس (این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے "اسرائیل" کو شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب مشرق میں واقع عاطوف کے علاقے میں جنگل کے دسیوں ہزار درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کا حکم دیا ہے۔اردن ویلی کے امور پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگارمعتز بشارات نے کہا کہ قابض حکام نے 1600 ایکڑ رقبے پر ایک چراگاہ کے ذخیرے میں لگائے گئے 30,000 جنگلاتی درختوں کو ہٹانے کی اطلاع دی ہے۔عاطوف اور الراس الاحمر ویلج کونسل کے سربراہ عبداللہ بشارات نےبتایا کہ جن درختوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے وہ فلسطینی وزارتِ زراعت اور ویلج کونسل نے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے لگائے تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ نوٹیفکیشن کی تاریخ 6 اکتوبر ہے اور یہ پیر کو زمین کے اندر سے پایا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض حکام زمینوں کے اندر نوٹیفکیشن براہ راست پہنچانے کے بغیر لگاتے ہیں۔
جنگلی درخت اکھاڑنے کا حکم
اسرائیل کا غرب اردن کے30ہزار جنگلی درخت اکھاڑنے کا حکم
Oct 19, 2022