محمد عدنان خان نے چیئرمین تعلےمی بورڈ راولپنڈی کا چارج سنبھال لیا 

Oct 19, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محمد عدنان خان نے بطورچیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا چارج سنبھال لیاچیئرمین تعلیمی بورڈ کا آفس پہنچنے پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ثمینہ سلیم،بورڈ افسران و ملازمین نے استقبال کیا چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین تعلیمی بورڈمحمد عدنان خان نے افسران و ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ حکومتِ پنجاب نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے میں اس پر پورا اتروں ادارے کی بہتری اور نیک نامی کیلئے ہمیں مل کر کا م کرنا ہوگا تعلیمی بور ڈ راولپنڈی کو پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نمایاں مقام دلانا میری اولین ترجیح ہے ہم سب کو ایک ٹیم کی صورت میں بورڈ کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں رہنا ہے ،ملازمین کی بہتری اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے میں پر عزم ہوں ،ملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل کو حل کرنا میری ترجیح ہے آپ لوگ دل لگا کر کام کریں آپ کی محنت ادارہ کی نیک نامی کا باعث بنے گی۔

مزیدخبریں