راولپنڈی، رواں سال 248 افراد قتل، ڈکیتی وار داتوں مےں 11 لقمہ اجل بن گئے 

Oct 19, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں رواں سال 2022 کے دوران قتل، ڈکیتی گاڑیاں، موٹر سائیکل چھینے اور چوری کی وارداتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں یکم جنوری 2022 تک17 اکتوبر تک 248 افراد قتل ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں گیارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے 27 ڈکیتیاں دو ہزار 297 چوریاں ہوئیں 434 کاریں، چار ہزار 291 موٹر سائیکل چوری ہوگئے اس عرصہ میں شہریوں سے 37 کاریں، 283 موٹر سائیکل چھینے گئے جبکہ خواتین سے پرس، زیورات چھیننے سمیت موبائل فون چھیننے کی 326 وارداتیں ہوئیں۔

طالبعلم کو جنسی زےادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا مقدمہ درج 
 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کے علاقے مےں ساتویں جماعت کے طالبعلم کو ہراساں کرنے اور اسے جنسی زےادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلےا گےا پولیس کو عارف نے بتاےا کہ میرا16 سالہ بیٹا رحمن ٹیوشن پڑھنے کے بعد واپس گھرآ رہا تھا جسے راستے میں کھڑے شخص عزیز نے گلی میں روک لیا اور اس کے کپڑے اتروائے موبائل سے ویڈیو بنائی اور بعد میں اس کےساتھ زبر دستی زےادتی کی کوشش کی ۔

مزیدخبریں