راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کا 42واں یوم تاسیس تزک واحتشام سے منایا گیا،صوبائی حلقہ جات کی سطح پرتقریبات ہوئیں،راولپنڈی کی سب سے بڑی تقریب آرٹس کونسل ہال ڈبل روڈ میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں ا فراد شریک ہوئے،خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں،تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر انار خان گوندل نے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے کہاہے کہ نبوت کا دروازہ بند ہو چکا،اب تجدید دین،اصلاح احوال امت اور اشاعت دین کے کاموں کیلئے اللہ تعالی کچھ لوگوں کو چن لیتا ہے جنہیں مجدد کہتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزتحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے علامہ زاہد جمیل قادری اورملک خضر حیات نے بھی خطاب کیا جبکہ منہاج نعت کونسل کے طلعت زاہدی اور خضر حیات نقشبندی نے بارگاہ رسالت میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔