راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ضلعی آفس سٹی صدر بنک روڑ مےںپاکستان مسلم لیگ نون ضلع راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ باڈی پاکستان مسلم لیگ نون کی میٹنگ ضلعی صدر حاجی ملک عمر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں ضلعی تنظیم کے عہدے داران نے شرکت کی۔ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے میٹنگ ایجنڈا پیش کیا ۔تنظیم سازی کے امور پرفیصلہ سازی کی گئی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری حامدحسین عباسی،ضلعی نائب صدرطیب قریشی، سنیئر نائب صدر قاضی وقار،قیس قیوم ملک اور دیگر عہدیدار بھی شریک تھے ۔جس کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ بلا کر ضلعی ، صوبائی اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل سکروٹنی کر کے جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کیے جائینگے ۔یونین کونسل سطح پر سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد ہر صوبائی حلقے میں ورکرز کنونشن منعقد کئے جائینگے ۔
ہر صوبائی حلقے میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن منعقد کےے جائینگے، ملک عمر فاروق
Oct 19, 2022