اسلام آباد (نامہ نگار) یوکے آفس (IHRCO) کے چیئرمین فرحان شاہ نے آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان اور شبیر کاکاخیل نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔ پرنسپل اے سی ایم نے کیمپس کے مختلف حصوں، اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل بلاک کا تفصیلی دورہ کرایا اور آغوش کالج مری کے مقاصد اور ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ بعد ازاں انہوں نے طلباءکو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔چیئرمین فرحان شاہ نے مستحق یتیم بچوں کو بہترین تعلیمی اور بورڈنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان اور آغوش کالج مری فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اعظم خان ، پرنسپل آغوش کالج مری نے اس موقع پر کہا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیمی کا اقامتی ادارہ ہے۔ جہاں یتیم بچوں کو رہائش ، تعلیم و تربیت ، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔یاد رہے آغوش کالج مری ، مری ایکسپریس پر اسلام آباد سے 35 کلو میٹرکی مسافت پر واقع ہے۔