اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے بینکنگ خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارہ ٹی پی ایس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایم ایم بی ایل کے نظام میں کاروباری مستعدی میں اضافہ اور ڈیجیٹل تیاری کی مناسبت سے مکمل اور بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات شامل کی جائیں گی۔ ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام اور ٹی پی ایس کے گروپ سی ای او، شہزاد شاہد نے اسلام آباد میں واقع ایم ایم بی ایل کے ہیڈکوارٹرز میں اس معاہدے پر دستخط کئے ، غضنفر عظام نے کہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنے صارفین کے لئے زیادہ آسانیاں اور سہولیات لیکر آرہی ہے، شہزاد شاہد نے کہا کہ ایم ایم بی ایل کا ان چند گنے چنے مائیکروفنانس بینکوں میں شمار ہوتا ہے جو اپنی پائیدار ترقی کو مزید تیزرفتار بنانے کے لئے روایتی اور ڈیجیٹل دونوں میدان استعمال کررہا ہے۔
گولڑہ پولیس کا گرےنڈ سرچ آپرےشن
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھا نہ گولڑہ کے علا قے میں پولےس نے گرےنڈ سرچ آپرےشن کےاسی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریسپانس ٹیموں نے گولڑہ کے علاقے میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیاسر چ آپریشن کے دوران 50گھروں کی تلاشی ،37 مشکو ک افراد کو چیک کیا گیا جبکہ گھروں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیاآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے۔
وفاقی پولیس نے 10 ملزمان گرفتارکرلئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے 10 ملزمان گرفتارکرلئے، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث چار ملزمان مسعود خا ن، اظہر محمود، محمد عدنا ن اور نعما ن علی کو گرفتارکر کے 2100گر ام چرس اور 560گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، بنی گا لہ پولیس نے ملزم فضل واحد کو گرفتار کرکے پستول 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تر نو ل پولیس نے ملزم نذیر احمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 250گرام ہیر وئن برآمدکرلی، رمنا پولیس نے ملزم خلیل الرحمان کو گرفتار کرکے پستول 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نو ن پولیس نے ملزم اسلم خا ن کو گرفتار کرکے پستول 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نیلور پولیس نے ملزم اسبا ط کو گرفتارکر کے پستول 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کو رال پولیس نے ملزم احتشام کو گرفتار کرکے پستول 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے ۔
اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن کا وطن واپس آنےوالوں ہنرمندوںمیں ضروری سامان تقسیم
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں میں مختلف کاروبار مثلا بجلی کا کام، پلمبر، ترکھان، مستری، موٹر سائیکل مکینک سے متعلق ضروری سامان تقسیم کیا تاکہ وہ اپنے کاروبار کا آغاز کر کے معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ او پی ایف یہ منصوبہ جی آئی زیڈ کے تعاون سے انجام دے رہا ہے ۔ اسے وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی جرمنی (بی ایم زیڈ)نے کمیشن کیا ہے اور یہ بی ایم زیڈ کے بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی اورمعاشی طور پر دوبارہ انضمام کے لئے جاری کیے گئے منصوبہ کا حصہ ہے۔ لاہور میں او پی ایف کی دفتری حدود میں ہی پاکستانی جرمن فسیلیٹیشن اینڈ ری انٹگریشن سینٹر(پی جی ایف آر سی)قائم کیا گیا ہے ، جبکہ اسلام آباد ہیڈ آفس میں اس حوالے سے ایڈوائزری ڈیسک قائم کیا گیا ہے ، تقریب کے مہمان خصوصی سید مصطفی حیدر ڈائریکٹر ویلفیئراو۔ پی ۔ ایف تھے، 80 شرکا میں مخصوص تجارتی ٹول کٹس تقسیم کی گئیں ۔
موبی لنک مائیکروفنانس بینک کاٹی پی ایس کے ساتھ اشتراک
Oct 19, 2022