نشتر ہسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی افسوسناک، ڈاکٹر شبیر 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نشتر ہسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے انکشاف کے بعد ذمہ داران کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے اپنے اےک بےان مےں انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کی جانب سے اس بے حرمتی کا پردہ چاک کرنے کے بعد حکومت کو چائیے تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات صادر کرتی کہ فوری طور پر وہ جائے وقوعہ کو نشتر ہسپتال ملتان کی
 انتظامیہ سے کنٹرول میں لے لیتے تاکہ وہاں سے ثبوت نہ مٹائے جا سکیں لیکن تاحال اس ضمن میں کوئی اقدام نہ ہونا غفلت کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی اس مسئلہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن