اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گولڑہ کے علاقے میں دوسری بیوی نے تیز دھار آلے سے اپنے شوہر کا گلا کاٹ کراسے قتل کر دیاپولیس نے بتایا کہ 34 سالہ مقتول تنویر انجم جو ایک نجی کنسٹریشن کمپنی میں ڈرائیور تھا اور اپنی بیوی کے ہمراہ سیکٹر G 12 میرا آبادی میں رہائش پذیر تھاجو اسے کمپنی نے کرائے پر لے کر دیا تھا، ملزمہ مسکان بی بی نے گھر میں تیز دھار آلے سے شوہر کا گلا کاٹ دیاجس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ملزمہ واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئی جب تنویر انجم اپنی ڈیوٹی پر نہ پہنچا تو مالک کے ٹیلیفون پر ملزمہ نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو قتل کر دیا ہے جس کے بعد وہ فرار ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور مقتول کی نعش قبضے میں لے کر پمس ہسپتال منتقل کر دی ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مقتول نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی جس میں سے مقتول کے بچے بھی ہیں بعد میں مقتول نے مسکان بی بی نے دوسری شادی کی تھی پولیس ملزمہ کے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے اس کی تلاش کر رہی ہے۔