چونگی نمبر26اورگردونواح میںموبائل چھیننے کی وارداتیں معمول بن گئیں


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چونگی نمبر26،ترنول اورگردونواح میںموبائل چھیننے کی وارداتیں معمول بن گئیں،ملزمان بلاخوف وخطر ،دن رات کی قید سے آزاد برلب سڑک اور گلی محلوں میں مرد و خواتین سے موبائل چھین کر رفو چکر ہوجاتے،مزاحمت پر نہتے شہریوں کو زخمی کرنے سے بھی نہیں کترانے،گذشتہ دو ہفتوں کے دوران موبائل چھیننے کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے جس سے شہری خوف میں مبتلا ہیں،عوامی حلقوں نے آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کی ہے کہ علاقہ کو کراچی بننے سے بچایا جائے اور ملزمان گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ وارداتوں کا سلسلہ تھم سکے۔

ای پیپر دی نیشن