حکومتی ٹولہ ضمنی الیکشن میں بدترین شکست پر حواس باختہ ہو گیا: ایس اے حمید


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پی ڈی ایم کاحکومتی ٹولہ ضمنی الیکشن میں بدترین شکست پرحواس باختہ ہو گیا اورآنیوالے عام انتخابات میں بدترین شکست کے خو ف سے وقت ٹالنے کیلئے نئے نئے بہانے تراش رہا ہے ،پاکستان کے عوام ایک قوم بن کر سیلاب کی طرح آگے بڑھ رہے ہیں اورانشاء اللہ اِن کوعبرتناک شکست سے دوچار کر کے ان کے منطقی انجام پہنچاکر عمران خان کو اگلا وزیر اعظم کو بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پرپی ٹی آئی پی پی 64بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز چیئرمینوں و کارکنان سے ملاقات کے موقع پرکیااُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس طرح کامیابی حاصل کی ہے اس پر پوری دنیا حیران ہے،11میں سے 8سیٹیں جیت کر اس نے تمام ناقدین کے منہ بند کر دیے ہیں۔جیسے پی پی کا پاکستان سے صفایا ہوا تھا اب ن لیگ کا بھی صفایا ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن