غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کےخلاف کارروائی ہوگی ،جمیل ظفر

Oct 19, 2022


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفرکی زےر صدارت کرائم مےٹنگ ہوئی جس میں ایس ایس پی انو سٹی گیشن فرحت عبا س کا ظمی، تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ایس ایس پی آ پر یشزنے تمام زونز کے کرائم کاجائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی،کمزور کارکردگی دکھانے اور سونپے گئے ٹاسک پورے نہ کرنے پر انہو ں نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی آفیسر اپنے کام میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی تمام افسران خصوصا ً ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزسونپی ہوئی ذمہ داریوں کو مکمل کریں، قتل کے مقدمات میں اشتہاری اور نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں،مقدمات کے چالان اور برآمدگی کو یقینی بنایا جائے،زیر التواءمقدمات کو اگلے پندرہ دنوں میں یکسو کر کے رپورٹ بھجوائیں، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلداور میرٹ پرمکمل کریں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں، سنیپ چیکنگ کے دوران صرف مشکو ک افراد کو چیک کریں۔

مزیدخبریں