نارنگ منڈی:کم عمر رکشہ ڈرائیورز موت بانٹنے لگے،انتظامیہ خاموش


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ شہر وگردونواح میں کم عمر ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل اوررکشہ ڈرائیورز کی بھرمار ہے کم عمر نابالغ بچے ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ چلاتے نظر آتے ہیں جوآئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں جس میں کئی جانیں ضائع ہو چکیں اور سینکڑوں معذور ہوچکے متعدد بار مقامی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو اپنے لئے اور دوسروں کی جانوں کے لئے بھی خطرہ ہیں مگر انتظامیہ نے مسلسل چپ سادھ رکھی ہے۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈی پی او سے کم عمر اور غیر لائسنس یافتہ ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل اوررکشہ ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن