ساکا پنجہ صاحب میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 26اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے


لاہور (خصوصی نامہ نگار)سکھ مذہب کی تقریب ساکا پنجہ صاحب میں شرکت کیلئے 500کے قریب سکھ یاتری 26اکتوبر کو بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئینگے ۔پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر بھارتی شہریوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی ۔ساکا پنجہ صاحب کی مرکزی تقریب 30اکتوبر کو حسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں دیگر ممالک کے یاتری بھی شریک ہوں گے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائیگی اور سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات فول پروف بنائے جائینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...