گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )بھاری بھر کم کابینہ اور پٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ نے نا اہل حکومت کے غریب مکا ئوایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے ، مہنگائی مکائو مارچ کرنے والوں نے وزراء ، مشیروں کی لوٹ سیل لگا دی اور اپنے تمام اتحادیوں کو فیض یاب کرنے کے بعد اب جعلی اپوزیشن رہنمائوںکو بھی وزارتوں سے نوازنا شروع کر دیا مسلط کردہ جعلی حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ن خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے یونین کونسل 9کے دورے کے موقع پر کارکنوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مفرور اسحاق ڈار جو کہ پاکستان اس لیے لائے گئے تھے کہ پاکستانی عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کریں گے مگر اس کے برعکس اسحاق ڈار نے پیٹرولیم لیوی مزید بڑھا دی اس وقت پاکستانی عوام ایک لیٹر پر 47روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں جو کہ سیدھا حکومت کے پاس جاتا ہے مگر عوام کو اس حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا امپورٹڈ حکومت صرف لوٹی ہوئی دولت بچانے اور مزید لوٹ مار کرنے آئی ۔
حکومت صرف لوٹی دولت بچانے آئی،عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا: صدیق مہر
Oct 19, 2022