بھکھی ونواحی آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر، پانی کے جوہڑ مچھروں مکھیوں کی آماجگاہ

Oct 19, 2022


بھکھی(نامہ نگار) بھکھی اور گردونواح کی آبادیوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر۔ جابجا گندے پانی کے جوہڑ مچھروں مکھیوں کی آماجگاہ بن گئے۔ وبائی امراض کے ساتھ ساتھ ملیریا اور ڈینگی وائرس پھیلنے کے شدید خطرات نے سر اٹھالیا۔ ٹاؤن کمیٹیوں اور محکمہ بلدیات کے ذمہ دار لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں۔ گندگی، تعفن اور بدبو نے دیہاتیوں کا جینا حرام کر دیا۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھکھی اور گردونواح کی ٹاؤن کمیٹیوں کے متعلقہ افسران کو اس امر کا پابند بنائیں کہ وہ ان علاقوں میں گندے نالوں کی صفائی، گندگی کے ڈھیروں کی بروقت تلفی۔ گندے جوہڑوں کے خاتمے اور جراثیم اور مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے ان علاقوں میں ادویات کا باقاعدگی سے چھڑکاؤ کروائیں۔ عوام ابلناس نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان علاقوں میں ڈینگی وائرس اور دیگر وبائی امراض پھیلے تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ بلدیات کے متعلقہ افسران اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ پر عائد ہو گ

مزیدخبریں