لاہور ( لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزانے کہا کہ پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہوتا ہے مگر بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر قابل علاج ہوسکتا ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ڈوویلپمنٹ سٹیڈیز کے اشتراک سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمیناراور ویل ویمن کلینک سے خطاب میں کیا۔
ہر نو میں سے ایک خاتون میں بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہوتا ہے: ڈاکٹر بشریٰ مرزا
Oct 19, 2022