پاکستان کے جوہری ہتھیا ر منظم  بائیڈن منتقسم مزاج ہیں:حافظ عبدالطیف 

Oct 19, 2022


جھبراں(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے پاکستان کے جوہری ہتھیا ر منظم جبکہ بائیڈن منتقم مزاج ہیں جوبائیڈن کابیان اوروں کونصیحت خودمیاں فضیحت کے مصداق ہے کاش امریکا کے متعصب صدر نے پاکستان پرانگلی اٹھانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانک لیا ہوتاامریکا کے صدور کاقیام تووہائٹ ہائوس میں ہوتا ہے لیکن ان کے قلوب سیاہ ہیں،اپنے بیان میں حافظ عبدالطیف نے کہا دنیا میں انتہاپسند ملکوں کی دوڑ میں اسرائیل اوربھارت شریک ہیں ،دنوں ملکوں کے جوہری ہتھیار انتہاپسندوں کی دسترس سے دور نہیں جو بائیڈن نے جوش میں ہوش کادامن چھوڑدیا۔

مزیدخبریں