کامونکی(نمائندہ خصوصی)علی موسی گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کی صورت میںہر جمہوریت پسند جیتا،پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ملیر میں چیئرمین اور ملتان میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو چاروں شانے چت کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر پیپلزپارٹی سٹی کامونکی عمران حبیب سرویا،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر اور نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی لندن سیٹھ سرنواز احمد نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ کی سیاست پاکستان پیپلزپارٹی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،تحریک انصاف ضمنی انتخابات جیت کر بھی قومی اسمبلی سے دو سیٹیں گنوا بیٹھی ہے۔ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کو نمبر گیم میں پیچھے دھکیل دیا،انہوں نے کہاکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کی سیاست نے پاکستان پیپلزپارٹی کو جیت سے ہمکنار کیا ،انہوں نے کہاکہ عوامی طاقت سے پیپلز پارٹی ہی تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں شکست دے سکتی ہے ۔