کراچی (نیوز رپورٹر) قومی ایئر لائن کا فضائی میزبان اعجاز علی شاہ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔غالب امکان ہے کہ وہ کنیڈا میں سلپ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران پی آئی اے کے 7 ملازمین کینیڈا میں سلپ ہوچکے ہیں،غائب ہونے والوں میں 3خواتین فضائی میزبان بھی شامل ہیں۔ اعجاز علی شاہ اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781میں فلائٹ اسٹیورڈ کے طور پر گیا تھا اور 16اکتوبر کو پرواز پی کے 782کے ذریعے واپس اسلام آباد آنا تھا۔ پرواز کی روانگی سے قبل اعجاز علی شاہ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو جانے والی پروازوں پر تمام فضائی عملے سے ڈکلریشن لیا جاتا ہے، فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجر کے پاس جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، فضائی میزبان کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈا کی بارڈر سیکورٹی فورس کو اطلاع کر دی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائٹ اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، انکوائری مکمل ہوتے ہی ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔