عمران خان نے ہر جماعت کو شکست دی، سپیکر پنجاب اسمبلی 

Oct 19, 2022


لاہور (ؒخصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے کہا ہے کہ حکومت کے بس میں سب کچھ نہیں،اگر بس میں ہوتا تو یہ نتائج کبھی نہ آنے دیتے۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے ہر جماعت کو شکست دی۔میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قوم نے عمران خان کے بیانیہ کو قبول کر لیا ہے ،صاف نظر آ رہا کہ انہوں نے اسمبلی میں نہیں جانا پھر بھی عوام انہیں ووٹ دے رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کو جمہوریت سمجھنا چاہئے دیکھنا یہ ہے کہ وہ جمہویت کو ڈی ریل کرتے ہیں یا جمہوتریت کو پٹڑی پر چلنے میں مدد دیتے ہیں۔ہم سیاسی لوگ ہیں کبھی الیکشن سے نہیں گھبرانا چاہئے ، ہم نے عوام کے پاس جانا ہے ووٹر کے پاس جانا ہے ،آگے ووٹر کی مرضی ہے جس کو بھی وہ اعتماد کرے۔

مزیدخبریں