امریکی وفد کا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز راوی کیمپس پتوکی کا دورہ 


لاہور (سٹاف رپورٹر)امریکن سفارتخانے پاکستان سے ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر اینڈ ریو سکا فر کی سر برا ہی میں پانچ رکنی وفد نے گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملا قات کی۔ دریں اثنا ئ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد بھی ہوا جس میں راوی کیمپس کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت وفد میں شامل دوسرے ممبران جن میں ڈائریکٹر آفس آف اکنا مک گروتھ اینڈ ایگری کلچر یو ایس ایڈمسٹر سٹیفن برلنگو ٹ،پبلک افیئرز آفس یو ایس ایمبیسی اسلام آ باد مسٹر پال گر، سینئر اکنامک گروتھ اینڈ انر جی ایڈوا ئزر مسٹر کامران مسعود نیا زی اور سینئر ایگریکلچر لا ئیو سٹاک سیکٹر ایڈوا ئر ڈاکٹر مبشرہ مقدس نے شرکت کی۔ اجلاس میں لا ئیو سٹاک سیکٹر پر موسمیا تی تبدیلیوں کے اثرات، چیلنجز اور حل سے متعلقہ ا± مورزیر بحث لا ئے گئے۔مسٹر اینڈریو سکا فر نے یواس ہولسٹین فارم پراجیکٹ کی سسٹین ایبیلیٹی و آپریشنز کو سرا ہا نیز لا ئیو سٹاک سیکٹر پر موسمیا تی تبدیلیوں کے پڑنے والے اثرات اور سیلاب 2022کے مو جودہ منظر نامے پر گفتگو کی۔

ای پیپر دی نیشن