لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے 42 ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کانفرنسز،سیمینارمنعقد ہوئے، مرکزی تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن فروغ عشق مصطفی کی عالمگیر تحریک ہے، منہاج القرآن نے بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کو فروغ دیا نوجوانوں کو انتہا پسندانہ رجحانات سے بچانا منہاج القرآن کی بڑی دینی،قومی و ملی خدمت ہے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی قائدین کے ہمراہ یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تجدید و احیاء دین، ترویج و اشاعت اسلام اور اصلاحِ احوال امت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے 42سال قبل امت کی فکری و نظریاتی، اخلاقی و روحانی اور تحریکی و تنظیمی تربیت کیلئے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی گئی۔
منہاج القرآن فروغ عشق مصطفی کی عالمگیر تحریک ہے،طاہر القادری
Oct 19, 2022