لاہور(نمائند ہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے ایس ایچ اونیو انار کلی انسپکٹر محمد جمیل کوناقص کارکردگی پر برطرف کر دیا جبکہ انسپکٹر مسعود الرحمان کو ایس ایچ او نیو انارکلی تعینات کر کے نئی جائے تعیناتی پر فوری رپورٹ کر نے کا حکم دے دیا۔ ایس پی کینٹ نے کرپشن، اختیارات سے تجاوز،ایس آئی عثمان اظہر،ہیڈ کنسٹیبل واجد منظور ( محرر مصطفی آباد) نوکری سے برخاست کر دئیے۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایس آئی عثمان اظہر،واجد منظور ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا۔