لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارے کیلئے قومی پالیسی مرتب کی جائے ، جب تک ہم عالمی مالیاتی اداروں کے شکنجے میں رہیں گے ،پاکستان کی ترقی خواب ہی رہے گی ،عوام جتنی مشکلات اٹھا چکے ہیں انہیں ریلیف دینے کیلئے بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کر کے اسے ایک سطح پر منجمد کیا جائے۔