لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا کہ وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے اس کے ساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے ،خاص طور پر پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں ڈیرن سیمی نے جس جوش و خروش سے پاکستان آکر فائنل کھیلا وہ ہمیشہ یادگار رہےگا ،ڈیرن سیمی نے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی کےساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں ،: پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل آٹھ کیلئے پرجوش ہوں ، بطور کپتاب پشاور زلمی کیلئے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے، پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔
پاکستان سپر لیگ8کیلئے ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈکوچ مقرر
Oct 19, 2022