فرانس کے فٹبالر کریم بنزیما نے فیفا بیلن ڈی آر ایوارڈ جیت لیا

Oct 19, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے فٹبالر کریم بنزیما نے فیفا بیلن ڈی آر ایوارڈ جیت لیا۔ بنزیما مجموعی طورپر پانچویں فرانسیسی فٹبالر ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے، آخری بار 1998 میںزین الدین زیدان نے ایوارڈ جیتا تھا۔ کریم بنزیما نے 2021-22 میں سیزن کے 46 میچز میں 44 گول کیے۔ کریم بنزیما نے کیرئیر میں پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا، ارجنٹائن کے لائن میسی سات بار جبکہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو پانچ بار یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ ویمنز فٹبال میں بارسلونا کی الیکشیا پیوٹلس نے مسلسل دوسری بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتا ۔انہوں نے بارسلونا کے گزشتہ سیزن کے دس میچز میں گیارہ گو ل کئے تھے۔

مزیدخبریں