لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن پاور لفٹر رابعہ شہزاد نے نئے قومی ریکارڈ کےساتھ عالمی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔ رابعہ شہزاد نے سلواکیہ کے شہر ترناوا میں ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2022 کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں کل 267.5KG (باڈی ویٹ 51.4kg) اٹھا کر سلور میڈل حاصل کرلیا۔رابعہ شہزاد نے کہا کہ میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اپنی کارکردگی دکھانے کےلئے پلیٹ فارم دیا۔رابعہ شہزاد نے پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا گزشتہ 4 سال سے مجھے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کےلئے نہیں بھیجا جارہا، مجھ سے یہ کہلوانا چاہتے تھے کہ میرے دوروں کی مالی امداد فیڈریشن کرتی ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ میں سیلف فنانس کے تحت انٹرنیشنل مقابلوں میں جاتی ہوں۔ مجھے صرف انٹری بھیجنے کی ضرورت تھی، جس کیلئے کافی عرصہ تک اذیت دی جاتی رہی، میں نے فیڈریشن کی بہت منتیں کیں لیکن اس نے کوئی رحم نہ کیا، مجھے خوشی ہے کہ میںنے اپنی تربیت جاری رکھی کیونکہ مجھے پاکستان اور پاور لفٹنگ سے گہرا لگاو¿ ہے۔