ہاکی ٹیم جلد فتوحات کے ٹریک پر آجائےگی،ڈی جی کے ڈی اے


کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ا سپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم کے چیئرمین گل فراز احمد خان نے ہاکی کلب آف پاکستان عبدالستارایدھی اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سینئرہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔تربیتی کیمپ میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے چار کھلاڑی شریک ہیں۔ڈائریکٹر ا سپورٹس ایاز منشی نے اس موقع پر کھلاڑیوں اور کوچز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ، قومی ہاکی ٹیم کے لیے ہماری نیک خواہشات ہیں وہ کامیابی حاصل کرے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ا سپورٹس ایاز منشی نے ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کا پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے لئے خصوصی پیغام بھی سنایا ۔ڈائریکٹرجنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم جس تیاری اور محنت کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شریک ہے، امید ہے آنے والوں دنوں میں ٹیم ردھم حاصل کرلے گی اور کامیابی سے ملک کا نام روشن کرے گی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے چار کھلاڑی شریک ہیں،چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھوئے ہوئے مقام کی بحالی کے پرعزم ہیں، ان کے ہاکی کے وژن سے ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی۔اس موقع پراولمپین ناصرعلی، لئیق لاشاری، احتشام وارثی، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر آصف خان، ڈاکٹر ایس اے ماجد، اعجاز الدین اور کاشف احمد فاروقی سمیت دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن