کراچی(اسپورٹس رپورٹر )دفاعی چیمپئن کراچی نے میر پور خاص کو انٹر دویڑنل بوائز ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست دے کر مسلسل دوسری بار اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے تیسری بار سندھ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں بے نظیر آباد نے سکھر ڈویڑن کو 2-0سے زیر کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی اور کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جامعہ کراچی کے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے جمنازیم میں دو روزہ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹی آئی گروپ آف کمپنیز اور نائن ٹی نائن چینل کے سی ای او محمداعجاز تاج تھے جبکہ وائس آف نیشن کے چئیر مین فراست شاہ خان مہمان اعزازی تھے۔اس موقع پر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان،سیکریٹری جاوید اقبال،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان،سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس مبشر مختار،انتصار حیدر،اظہار احمد،پرویز شیخ،عائشہ ارم،ایم کلیم،راشد قریشی،مصطفی ڈھوٹ،نعمان الدین،نصرت حسین،غلام محمد خان،فرحان علی،عظمت پاشا،حمیراصدیقی،فہمیدہ ضمیر،خالدہ ناز،بتول کاظم اور دیگر بھی موجود تھے۔
انٹر ڈویژن ٹگ آف وار چیمپئن شپ،کراچی اعزازکے دفاع میں کامیاب
Oct 19, 2022