کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) اسٹارز پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ یوٹیوبرز نے تیسری بار نام کر لیا ۔ نیا ناظم آباد میں اسٹارز پریمیئر لیگ سیزن تھری میں شوبز اسٹارز، فیشن ماڈلز، یو ٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی دنیا سے وابستہ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں۔ فائنل میں ٹک تاکر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پانچ اوور میں اٹھائیس رنز بنائے۔ جواب میں یو ٹیوبرز کے اوپنر نے بغیر کسی نقصان کے مقررہ ہدف صرف آٹھ گیندون پر حاصل کرلیا۔ حافظ فائق کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی محمد جمال الدین نے انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ، میزبان زبیر الیاس ، اونیزا جیلانی ، ڈی ایس پی ٹریفک سعید آرائیں ، موسی ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے صدر آصف موسی، ایکسپیڈر ایڈورٹائزرکے ڈائریکٹر عابد شاہ سٹی پراپرٹی کے ڈائریکٹر فیصل وقار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ایونٹ میں معروف اداکار سعود قاسمی، جنید خان ، نعمان حبیب اور دیگر نے بھی شوبز اسٹارز کی نمائندگی کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔ ٹورنامنت کے دوران میوزک کا تڑکا بھی لاگایا جاتا رہا۔ جسے ھاضرین نے بے حد پسند کیا ۔