کراچی (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لنکن گروپ کے مسٹر فیصل خان کو سال 2022 کے لیے FPCCI کی ایڈوائزری کونسل کمیٹی برائے تجارت اور ریگولیٹری قوانین کا ڈپٹی کنوینر مقرر کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شبیر حسن منشا چورا نے مسٹر خان کو ذمہ داری سونپتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ تجارتی تنازعات اور ریگولیٹری تعمیل اور متعلقہ قوانین سے متعلق اپنا قیمتی وقت نکالیں گے۔کمیٹی میں کم از کم نو افراد بطور ممبر ہوں گے۔مسٹر فیصل خان کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے ایف پی سی سی آئی کے کنوینر اور سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔
فیصل خان ایف پی سی سی آئی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر مقرر
Oct 19, 2022