گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتما م سیرت النبی ؐنفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں مہمان خصوصی دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری ،ایڈیشنل سیشن جج ملک شہباز احمد ، ممبر پنجاب بار کونسل رانا ابرار احمد خاں ، ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری عرفان سعید ،صدر بار ملک عبد الستار اعوان ،جنرل سیکر ٹری بار چوہدری آصف محمود راندھاوا ،نائب صدر عثمان ناطر چیمہ ، خواجہ ظفر حسن ودیگر وکلاء نے شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی اظہر عطاری نے کہا کہ ہمیں اپنے نبی اکرمؐ کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا اس میں سب سے اول کام یہ کہ جھوٹ نہ بولیں احساس کریں لوگوں کا لوگوں کی تکالیف کو دور کریںانصاف کے طلب گاروں کو انصاف مہیا کریں۔انہوں نے کہاتحقیق و ترقی سے ہم کسی کو نہیں روکتے بلکہ ہم تو بے حیائی سے روکتے ہیںاسلام کسی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں ، اسلام روکتا ہے تو بس جھوٹ سے غیبت سے وعدہ خلافی سے اگر چاند پر جانا ترقی ہے تو پھر 1400 سال پہلے جو چاند پر خود گئے انکو کیوں نہیں مانتے ۔
نبی اکرمؐ کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا ،لوگوں کی تکالیف کو دور کریں: اظہر عطاری
Oct 19, 2022