ٹاٹے پور( نامہ نگار/نمائندہ نوائے وقت) این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں علی موسیٰ گیلانی کی جیت کی خوشی میں تیسرے روز بھی حلقہ میں جشن کا سماں رہا گیلانی ہاؤس ملتان میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے حافظ الطاف حسین دھرالہ،سیٹھ ریاض حسین چوہان، ملک غلام حسین کالرو، ملک عزیر احمد دھرالہ،ملک محمد یوسف دھمرایا، ملک جعفر راں،حافظ نذر حسین سنڈھل، ملک رمضان میتلا، نواز خان سوترک، حاجی ریاض حسین بھٹہ، محمد اکرم بھٹہ، چوہدری ناصر جٹ ودیگر نے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی سے ملاقات کی۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیے کو ملتان اور حلقہ کے غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے میری جیت پیپلز پارٹی کے ورکروں کارکنوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کی جیت ہے جس انداز سے حلقہ کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا اس کو مدتوں نہیں بھول سکتا موسیٰ گیلانی نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 157سے عمران خان الیکشن لڑتے تو وہ 40ہزار ووٹوں سے زائد شکست سے دو چار ہوتے ۔
میری کامیابی پی پی کارکنوں، پی ڈی ایم قائدین کی جیت ہے: موسیٰ گیلانی
Oct 19, 2022