قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن)و قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا(سابق ایم این اے )،چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہوس اقتدار اور ذاتی مفادات کی سیاست نے ملکی سلامتی کو داؤ پرلگادیا،اْن کااسلام آباد"تسخیر" کا خواب پورا نہیں ہوگا،اسلام آباد پر چڑھائی جمہوری عمل روکنے ، ملکی معیشت اورامن وامان تباہ کرنے کی سازش ہے، ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور پاکستان کے وقار کوداؤ پرلگانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت ‘‘حسیب پندھیر ‘‘سے خصوصی گفتگو میں کیا اور کہا کہ عمران نیازی کے دور اقتدار میں سی پیک کو رول بیک کیا گیا اب پھر وفاقی حکومت اسے فعال کرنے کیلئے ورک کررہی ہے،قائد میاں نوازشریف کی حکومت نہ جاتی تو آج سی پیک کا منصوبہ مکمل ہوتا،سی پیک کے منصوبے میں ہر100 کلو میٹر بعد ایک انڈسٹریل زون بناناتھا، لاکھوں روپے روزانہ کی آمدن اورراہداری کی آمدنی مزید ہوتی،بے روزگاروں کو روزگار ملتا، شہباز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات ودیگر اشیاء خوردونوش میں غریب عوام کوریلیف دیا ،حکومت جب بھی عوام کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں آتی ہے تو ملک میں لانگ مارچ ، فتنہ،انتشار کی سیاست شروع ہوجاتی ہے،اب یہ ملک مزید مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
عمران کی ہوس اقتدار نے ملکی سلامتی کو داؤ پرلگادیا: مدثر قیوم،اظہر ناہرا
Oct 19, 2022