ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ سکولز نے جعلی آرڈرز کے ذریعے تبادلے کروانیوالے اساتذہ کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کامقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرلیا ، سائبرکرائم زون سے رابطہ کرلیا.تفصیل کے مطابق جعلی آرڈرز کے ذریعے 22 اساتذہ نے فائدہ اٹھایا ان اساتذہ کے آرڈرز سکول انفارمیشن سسٹم اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیٹا میں جوڑ توڑ کرکے نکالے گئے، تبادلوں کے آرڈرز کے لئے کیو آر کوڈ کو بھی چوری کرکے کاپی کیا گیا، کیو ار کوڈ چوری کرنے کے حوالے سے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔جس کے بعد محکمہ سکولز نے اساتذہ کیخلاف قانونی کارروائی کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے۔