7کروڑ کی جائیداد کا جعلی انتقال ، تحصیلدار جلالپور، ریڈر کیخلاف تحقیقات شروع 

Oct 19, 2022


ملتان (جنرل رپورٹر)جعلی انتقال ، تحصیلدار جلالپور، ریڈر کیخلاف تحقیقات شروع تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے جلالپور پیر والہ کے رہائشی محمد حسنین کی درخواست پر نوٹس لیتے تحصیلدار جلال پور پیر والا عامر مجتبیٰ اور ریڈر رانا کاشف کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تحصیلدار نے ریڈر کے ملی بھگت کرکے فوت شدہ شمس الحق کی 7کروڑ مالیت جائیداد کاجعلی انتقال کردیا جس کی وجہ مرحوم کے وارثان کو کروڑوں روپے کی جائیداد سے محروم ہوگئیجس پر ڈی اینٹی کرپشن نے سرکل آفسر مہر افضل مہار کو انکوائری آفسر مقرر کردیا ہے۔

مزیدخبریں